آزاد کشمیر الیکشن ، گوجرانوالہ میں بھی آج میدان سجے گا
پسرور، ڈسکہ، حافظ آباد، نوشہرہ ، کامونکے اور سمبڑیال میں مہاجر ووٹ کاسٹ کرینگے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں آج میدان سجے گا۔تفصیلات کے مطابق 87ہزار 274 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے ،142 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اس حلقے میں گوجرانوالہ، پسرور، ڈسکہ، حافظ آباد، نوشہرہ ورکاں، کامونکے اور سمبڑیال میں مقیم مہاجرین ووٹرز حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے ،16امیدوار مد مقابل ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے اسماعیل گجر، جماعت اسلامی کے سردار ساجد الرحمن، استحکامِ پاکستان پارٹی کے عبد القدیر گجر، پیپلز پارٹی کے آصف گجر اور آزاد امیدواروں میں سردار غیاث خان اور عارف رضا گجر شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا ہوا ہے ۔مسلم کانفرنس کے امیدوار وحید الحق ہاشمی نے ن لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments