کامونکے :چوری کی وار داتوں میں شہری رقم ، قیمتی سامان سے محروم
کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری رقم ، موٹر سائیکل، موبائل فون، سولر پلیٹوں، بیٹری، بجلی کی موٹر اور مویشیوں سے محروم ہوگئے ۔
گوجرانوالہ کے محمد احمد کی موڑ ایمن آباد کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازہ کے باہر سے موٹر سائیکل ،رسولنگر کے عباس کے گھر سے موبائل فون چوری ہوگیا۔ ڈیرہ حاکم سنگھ میں وقاص کی حویلی سے 2لاکھ روپے ، ولید ٹاؤن میں حق نواز کے گھر سے دو سولر پلیٹیں، بیٹری اور بجلی کی موٹر چوری ہوگئی۔ محلہ گجراں سے زاہد کی 3جبکہ موضع ڈھلون سے خالد کی 5بکریاں چوری کرلی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments