نکاسی آب نہ ہونے پرفصلیں برباد ،کسانوں کا احتجاج
جی ٹی روڈ راہوالی پر کیمپ لگا لیا ‘انتظامیہ سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
راہوالی ‘وزیر آباد(نمائندہ دنیا‘ڈسٹرکٹ رپورٹر )کسان اتحاد راہوالی تلونڈی کھجوروالی گکھڑ ،ابن والی نے حالیہ بارشوں سے فصلوں سے نکاسی آب نہ ہونے پر تباہی ،مال مویشی کے جانی نقصان ،ڈیروں کا گرجانے پر جی ٹی روڈ پر خیمہ لگا کر احتجاج شروع کر دیا ۔سیف الرحمن ، آصف مہر ، خالد مہر ،رانا محسن نے ایم این اے بلال فاروق تارڑ ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،اے سی وزیر آباد سے مطالبہ کیا کہ گکھڑ ،ابن والی ،تلونڈی کھجوروالی راہوالی گلاب پورہ کا رقبہ شدید طوفانی بارشوں سے زیر آب آچکا ہے جس میں ایک ہزار ایکڑ کے قریب فصل مونجی تباہ ہو چکی ہے جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہونے پر زمینداروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے جبکہ ڈیرے بھی زیر آب آنے پر گر چکے ہیں مال مویشی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ تلونڈی کھجوروالی ،کوٹلی صاحبو ،جلال بلگن ،کوٹ سعداﷲ ،چندرکے ،باہو چک راہوالی سے ملحقہ پانی کے نکاس کیلئے صدیوں پرانے راجباؤں نالوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جی ٹی روڈ پر ملحقہ آبی گزرگاہوں کی تمام پلیاں بھی بااثر ادار وں نے بند کر دی ہیں جس سے پانی تباہی مچا رہا ہے ، حکام نو ٹس لیں اور نقصان کا ازالہ کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments