علی پورچٹھہ:ہیڈ ساگر تا ہیڈ چھناواں روڈ مکمل نہ ہو سکا

علی پورچٹھہ:ہیڈ ساگر تا ہیڈ چھناواں روڈ مکمل نہ ہو سکا

بارشوں کے دوران نالوں کی بندش سے پانی جمع،زیر تعمیرسڑک کو کٹ لگانا پڑا

علی پورچٹھہ،جامکے چٹھہ (تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )ہیڈ ساگر تا ہیڈ چھناواں سڑک ایک بار پھر بند ہوگئی ۔ سال 2022میں تقریباً 8ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالا ہیڈ ساگر تا ہیڈ چھناواں روڈ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ حالیہ بارشوں کے دوران برساتی اور سیم نالوں کی بندش کے باعث وسیع علاقے میں پانی جمع ہو گیا جس سے متعدد دیہات، زرعی اراضی اور کھڑی فصلیں شدید متاثر ہوئیں ، پانی کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ نے زیر تعمیر سڑک میں کٹ لگا کر برساتی پانی نہر لوئر چناب میں منتقل کیا جس کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند ہو گئی اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے واضح کیا کہ ہر سال بارشوں کے بعد سڑک کاٹ کر پانی نکالنا ترقیاتی منصوبہ بندی نہیں بلکہ انتظامی ناکامی کا ثبوت ہے ۔ٹھیکے دار نے ادائیگیاں نہ ہونے پر تعمیراتی کام بند کر دیا ،پراناپل معیادکھوجانے کے باوجودہرقسم کی ٹریفک کیلئے اوپن ہے جوکسی بھی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے ۔ دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرا کیلئے اقدامات جاری ہیں اور جلد مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...