حافظ آباد:ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،بیٹی جاں بحق ، والدہ زخمی
حافظ آباد (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )حافظ آباد میں گھوڑا چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔
کنیز فاطمہ سکنہ محلہ شریف پورہ والدہ کے ساتھ گھوڑاچوک کی جانب موٹر سائیکل پر سوارہوکر جارہی تھی کہ راستہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کوٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں کنیز فاطمہ جاں بحق جبکہ اسکی والدہ زخمی ہوگئی ، ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments