محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام نعت خوا نی کے مقابلے 5اگست کو ہونگے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی ہدایت پر ضلعی سطح پر سالانہ مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد 8 اگست تک کر کے لاہور بھیجا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ منیجراوقاف کے مطابق گوجرانوالہ میں محکمہ اوقاف کے زیراہتمام نعت خوانی کے مقابلے 5اگست بروز بدھ جامع مسجد فاروقیہ پونڈانوالہ چوک میں صبح 10بجے منعقد ہونگے ۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا افضل،زونل خطیب مولانا بشیر فاروقی، ڈسٹرکٹ منیجرتنویر شفاعت،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد شفیق مقابلوں کی نگرانی کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments