سیالکوٹ :نالہ ڈیک میں2نوجوان ڈوب کر جاں بحق

 سیالکوٹ :نالہ ڈیک میں2نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے یاسین اور عثمان کی لاشیں ڈھونڈ کر ہسپتال منتقل کر دیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نالہ ڈیک میں 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ پسرور کے نواحی علاقہ کالا پہاڑ کے قریب 18سالہ یاسین اور 17 سالہ عثمان نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے ۔ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیں۔ریسکیورز نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور دونوں نوجوانوں کی لاشیں ڈھونڈ کر مزید قانونی کارروائی کیلئے تحصیل ہسپتال پسرور منتقل کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...