کامونکے :فصلیں ڈوبنے کے بعد سیم نالے کی صفائی شروع

کامونکے :فصلیں ڈوبنے کے بعد سیم نالے کی صفائی شروع

روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر محکمہ آبپاشی متحرک ،کھیتوں سے جلد نکاس ہوگا :ترجمان

کامونکے (نامہ نگار )روزنامہ دنیا میں خبر شائع ہونے کے بعد محکمہ آبپاشی حرکت میں آ گیا، سیم نالے کی صفائی اور پانی کی نکاسی کا کام شروع ہو گیا ، کامونکے اور گردونواح میں صدیوں پرانے سیم نالہ کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ گئی تھی، مسلسل کئی روز تک پانی کھڑا رہنے سے دھان، چارے اور دیگر فصلیں تباہ ہو گئیں جس سے کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ متعدد علاقوں میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ متاثرہ کسانوں نے محکمہ ایریگیشن کی غفلت اور لاپروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے اس تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ۔ روزنامہ دنیا میں اس مسئلے کی نشاندہی کے بعد محکمہ ایریگیشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہیوی مشینری، کرینیں اور دیگر آلات موقع پر روانہ کر د ئیے جہاں سیم نالہ کی صفائی اور پانی کی نکاسی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا۔ متاثرہ کسانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر کام اسی رفتار سے جاری رہا تو جلد زرعی زمین مکمل طور پر پانی سے خالی ہو جائیگی۔ محکمہ ایریگیشن کے ترجمان نے بتایا کہ جلد تمام کھیتوں سے پانی مکمل طور پر نکال دیا جائے گا اور سیم نالہ کی مکمل صفائی بھی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...