مہنگے پٹرول ، ڈیز ل نے زندگی اجیرن بنا دی :ناصر کلیر

مہنگے پٹرول ، ڈیز ل نے زندگی اجیرن بنا دی :ناصر کلیر

جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی:ضلعی امیر سیاسی و سماجی شخصیات راجہ اعجاز اللہ ،بلال مصطفی، اسلم بٹ ودیگر سے ملاقات

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر 7اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف ہونے والے احتجاجی جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر، نذر احمد چیمہ اور صاحبزادہ محمد رفیق نعیم نے مثمن برج کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفد نے چیئرمین راجپوت فیڈریشن پاکستان پیر راجہ اعجاز اللہ خان، سیاسی و سماجی شخصیات راجہ کرم اللہ خان، راجہ بلال مصطفی، راجہ متین،امیدوار برائے کونسلر محمد اسلم بٹ اور خالد وڑائچ سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں، مہنگائی اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے 7 اگست کو ہونے والے احتجاجی جلوس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔ ناصر محمود کلیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی جس کے اثرات ہر شعبہ زندگی پر مرتب ہو رہے ہیں، جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔اس موقع پر ملاقات کرنے والی سیاسی شخصیات نے احتجاجی جلوس میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...