ڈی سی سیالکوٹ کا ہسپتالوں ،زیر تعمیر سہولت بازار کا دورہ

 ڈی سی سیالکوٹ کا ہسپتالوں ،زیر تعمیر سہولت بازار کا دورہ

صفائی کے انتظامات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمت اور سرکاری اداروں کی مؤثر مانیٹرنگ کے وڑن کے تحت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے تحصیل ڈسکہ اور پسرور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کا اچانک معائنہ کیا جبکہ پسرور میں زیر تعمیر سہولت بازار کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ میں صفائی کے انتظامات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کا دورہ کیا جہاں صفائی، طبی سہولیات، ادویات کے سٹاک، ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پسرور میں زیر تعمیر سہولت بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...