کسانوں نے سڑک توڑ کر کھیتوں سے پانی نکال دیا
بارشوں ، میترانوالی، بھاڈیوالا سیالکوٹ سے آنیوالے ریلے سے پانی جمع ہو گیاتھا
راہوالی (نامہ نگار)شدید بارشوں سے تباہ ہونے والی فصلوں کے مالکان کسانوں نے بااثر افراد کی طرف سے سرکاری آبادی گزرگاہیں بند کرنے کی وجہ سے سینکڑ وں ایکڑ کھیتوں میں جمع بارشی اور سیلابی پانی کو نکالنے کیلئے مرکزی سڑکوں کو توڑ کر پانی کی روانی کو یقینی بناناشروع کردیا ۔کئی روز کی ہونے والی بارشوں ، میترانوالی، بھاڈیوالا ضلع سیالکوٹ کی طرف سے آنیوالے سیلابی ریلے سے کھیتوں میں پانی کھڑا رہا ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال کی طرف سے جمع پانی کی نکاسی کیلئے کسی قسم کی کارروائی نہ کی گئی تو تباہ ہونے والی فصلوں کے متاثرین نے ازخود سرکاری پختہ شاہراہوں کو کاٹ کر جمع شدہ سیلابی اور بارشی پانی نکالنا شروع کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments