پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن حافظ آبادکی نئی کابینہ کا انتخاب

پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن حافظ آبادکی نئی کابینہ کا انتخاب

نعیم قمر چیئرمین ،انصر تارڑ صدر ،عبد العلیم سینئر نائب صدر ،لیاقت علی سیکرٹری ہونگے

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ضلع حافظ آباد کا سالانہ جنرل اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، آئندہ سال کی منصوبہ بندی اور تعلیمی شعبے کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، معیار کی بہتری اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔اجلاس کے دوران متفقہ طور پر سال 2026-2027 کیلئے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ضلع حافظ آباد کی نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق نعیم قمر چیئرمین، حاجی محمد انصر تارڑ صدر، عبدالعلیم سینئر نائب صدر، راؤ سیف اﷲ نائب صدر، لیاقت علی جنرل سیکرٹری، صبیح الرحمن تارڑ لیگل ایڈوائزر، بلال احمد شجاع انفارمیشن سیکرٹری، عثمان خان فنانس سیکرٹری اور سعد الرحمن یاسر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو نگے ۔ نومنتخب چیئرمین نعیم قمر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ضلع حافظ آباد کو مضبوط، فعال اور باوقار پلیٹ فارم بنانے کیلئے تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل، معیاری تعلیم کے فروغ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔ سبکدوش ہونے والی کابینہ نے نومنتخب عہدیدار وں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت تنظیم کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنانے کیلئے ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...