مکی روڈ پر صفائی کے ناقص انتظامات ‘بہتری کی ہدایت

مکی روڈ پر صفائی کے ناقص انتظامات ‘بہتری کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا زیر تعمیر بی آر ٹی یلو لائن بس سروس منصوبے کا معائنہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مکی روڈ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ستھرا پنجاب حکام اور متعلقہ کنٹریکٹر کو فوری طور پر صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ماڈل ٹاؤن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس اور شہری ماحول کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پی ایچ اے ، ستھرا پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ روڈز، گرین بیلٹس اور اطراف کے علاقوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ نزد ریلوے سٹیشن زیر تعمیر بی آر ٹی یلو لائن بس سروس منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے منصوبے کی پیشرفت اور مقررہ ٹائم لائن کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے پر تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...