مضر صحت 230 لٹر جوس تلف، چلڈرن ہسپتال کی کینٹین بند
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے چلڈرن ہسپتال کینٹین کیخلاف کارروائی کرکے 230لٹر غیر رجسٹر شدہ جوس تلف کرتے ہوئے کینٹین بند کردی۔
کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی، کھلی نالیاں اور سامان فرش پر رکھا پایا گیا، پرسنل ہائجین صفر، اشیا کی خرید وفروخت کا ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا، تلف کیا گیا جوس ناقص اور غیر رجسٹر شدہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments