لاہور اور لالہ موسیٰ کے درمیان بابو ٹرین کو 6 سال بعد بحال
کامونکے (نامہ نگار) پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور اور لالہ موسیٰ کے درمیان بابو ٹرین کو 6 سال بعد بحال کرنے کے فیصلے کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 205اپ اور 206ڈاؤن ٹرینیں 20اگست سے لاہور اور لالہ موسیٰ کے درمیان چلائی جائیں گی۔ یہ ٹرینیں لاہور، بادامی باغ، شاہدرہ باغ، کالا شاہ کاکو، مریدکے، سادھوکی، کامونکے ، ایمن آباد، گوجرانوالہ، گوجرانوالہ کینٹ، گکھڑ منڈی، وزیرآباد، ہری پور بند،گجرات سمیت مختلف سٹیشنوں پر رکیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments