پو لیس شہدا کی قربانیاں امن وامان کی ضامن : علی ہمایوں

پو لیس شہدا کی قربانیاں امن وامان کی ضامن : علی ہمایوں

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر، سٹی رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ نے اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گوجرانوالہ میں یومِ شہداء پولیس کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں تاجر و صنعت کار برادری کی نمائندگی کی اور شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

 میڈیا اور تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر گوجرانوالہ چیمبر نے کہا کہ پولیس کے شہدا قوم کا اصل فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں ہی ہمارے صنعتی و تجارتی شہر میں امن و امان اور معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کی حقیقی ضامن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کے بغیر صنعت و تجارت کی ترقی ناممکن ہے اور گوجرانوالہ کی پوری تاجر و صنعت کار برادری پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...