رسولنگر روڈ ، 7 کلومیٹر حصہ دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

رسولنگر روڈ ، 7 کلومیٹر حصہ دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گڑھوں کے با عث الیکٹرک بس بھی آگے نہ جا سکی، شہری سراپا احتجاج بن گئے

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )رسولنگر روڈ کا 7 کلومیٹر حصہ دو دہائیوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا، الیکٹرک بس سروس بھی آگے نہ جا سکی، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 2013 میں وزیرآباد سے کوٹ ہرا (سیالکوٹ)تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے تعاون سے شروع کیا گیا تاہم رسولنگر سے علی پورچٹھہ تک تقریباً 7 کلومیٹر کا اہم حصہ تعمیراتی منصوبے میں شامل نہ کیا گیا، یہ سڑک علی پورچٹھہ کو رسولنگر سمیت بیسیوں دیہات سے ملاتی ہے اور روزانہ سینکڑوں طلبہ، ملازمین، تاجروں، مریضوں اور مسافروں کی آمدورفت کا واحد اہم ذریعہ ہے ،سڑک پرجگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں جس کے باعث نہ صرف حادثات معمول بن چکے ہیں بلکہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، بارش کے دوران یہی گڑھے پانی سے بھر جاتے ہیں اور حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرین الیکٹرک بس سروس کو وزیرآباد سے رسولنگر تک تو چلا دیا گیا لیکن رسولنگر سے علی پورچٹھہ تک سڑک کی انتہائی خراب حالت کے باعث بس سروس کو آگے بڑھانا ممکن نہ ہو سکا جس سے یہ حقیقت واضح ہو گئی کہ مذکورہ سڑک جدید ٹرانسپورٹ کے لیے بھی ناقابل استعمال ہو چکی ہے ۔شہریوں نے خبردار کیا کہ سڑک کی از سرنو تعمیر کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...