ریجنل ٹیکس آفس میں کاروباری افراد اور دکانداروں کیلئے آگاہی سیمینار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام چھوٹے کاروباری افراد اور دکانداروں کیلئے ٹیکس سال 2026 کے حوالے سے آگاہی و سہولت کاری سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا مقصد نئے اور موجودہ ٹیکس دہندگان کو آسان، شفاف اور کاروبار دوست ٹیکس نظام سے آگاہ کرنا تھا۔سیمینار میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او سیالکوٹ حسن ذوالفقار، کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد عارف، کمشنر ان لینڈ ریونیو سیالکوٹ زون ہارون اسلام اور ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو (ہیڈ کوارٹرز)سمیت دیگر اعلیٰ افسر وں نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments