مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی:رضوان اللہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) چیف پوسٹ ماسٹررضوان اﷲ قمر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی متنازع حیثیت کو دنیا کی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔۔۔
5اگست 2019 کو بھارتی مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کا اقدام نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی تھا بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جی پی او میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رضوان اﷲقمر نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر نے کے فیصلے کو کشمیریوں نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments