نوشہرہ ورکاں:میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب
پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا:مقررین
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال اور ڈی ایس پی عنصر فاروق مان نے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سرکاری اداروں کے سربراہان، انچارج پیرا فورس محمد کامران، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اقصیٰ امین ڈوگر، انچارج ریسکیو 1122عرفان عبداﷲ موسیٰ، پرنسپل شفقت محمود، انسپکٹر زراعت رانا شبیر احمد کے ہمراہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی پرچم لہرائے۔
اس موقع پر تنظیم شہری دفاع اور ریسکیو 1122 کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی بعد ازاں ٹاؤن ہال اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جن میں مقررین نے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments