وزیرآباد:یوم استحصال پر ریلی ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے :جواد پیرزادہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں یوم استحصال کشمیر ریلی اے سی آفس وزیرآباد سے ریلی نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد، اے ڈی ایل آر کاشف اکرام، ایجوکیشن آفیسرآفتاب صادق چیمہ، ریسکیو 1122 انچارج فیاض احمد،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن، پی ایس او منیر عالم، داؤد عشرت چیمہ، افتخار مسعود بٹر، جمشید، مدثر، عثمان بٹ، احسان اللہ، ذوہیب، غلام مصطفی تبسم، عثمان بٹ، محمد عثمان کمبوہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسر وں ،میونسپل کمیٹی، پنجاب پولیس، ریسکیو 1122 سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تلاش کیا جانا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments