ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی اے سی دفترنوشہرہ ورکاں میں کچہری
کمشنر،ڈی سی ،اے سی ودیگرنے عوامی مسائل سنے‘23شکایات کا موقع پر ازالہ
گوجرانوالہ ،نوشہرہ ورکاں (سٹاف رپورٹر،تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ دنیا)ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر آفس نوشہرہ ورکاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جسکا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا، شہریوں کے مسائل براہِ راست سننا اور انکے فوری و مؤثر حل کو یقینی بنانا تھا۔ 23شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا، مجموعی طور پر 48درخواستیں دائر ہوئیں۔ درخواستوں اور شکایات کو متعلقہ محکموں کے سپرد کرتے ہوئے انکے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کے احکامات جاری کرکے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی گئی۔ متعدد مسائل حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ۔ کھلی کچہری کی صدارت کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) طیب حیات، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال، ضلع بھر کے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور بڑی تعداد میں سائلین نے شرکت کی۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام زیر التوا درخواستوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر نمٹایا جائے اور کارروائی مکمل ہونے پر عملدرآمد رپورٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کو ارسال کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments