ڈائریکٹر انفارمیشن کا انٹرنیز کیساتھ ماڈل چلڈرن ہوم کا مطالعاتی دورہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے ماس کمیونیکیشن کے انٹرنیز کیساتھ ماڈل چلڈرن ہوم کا مطالعاتی دورہ کیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر و انچارج زیب النسا نے ادارے کے انتظامی ڈھانچے ، بچوں کی تعلیم، رہائش، صحت، تربیت اور فلاح و بہبود کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولیات پر بریفنگ دی۔ انٹرنیز نے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اور بچوں کی نگہداشت، تعلیمی سرگرمیوں، تربیتی پروگراموں اور انکی شخصیت سازی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments