ڈاکٹر سہیل کی گرفتاری کی مذمت، انکوائری کامطالبہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پی ایم اے گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس صدر کیپٹن ڈاکٹر عارف الرحمن کی زیر صدارت پی ایم اے ہاؤس میں ہوا، ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ۔
شرکانے کہاعلامہ اقبال ہسپتال کے نوسرباز کلرک نے بوگس ڈاکٹر کے آرڈر روزانہ کی ڈاک میں دھوکے سے سائن کروائے ۔ کچھ عرصے بعد جب حقیقت سامنے آئی تو ڈاکٹر سہیل نے ڈیپارٹمنٹل انکوائری کروا کر اس کلرک اور نوسرباز ڈاکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن میں پرچہ کروایا، اسی پرچے کی ضمنی میں اداروں نے ملی بھگت کے ساتھ سابق ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو ہی موردالزام ٹھہراتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ عدلیہ اور متعلقہ حکام سارے معاملے کی شفاف انکوائری کرائیں اور جوبھی قصوروار ہوں انہیں کڑی سزا دی جائے ۔ بعد ازاں پی ایم اے کے وفد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے ملاقات کی اور انہیں معاملے اور اصل حقائق پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments