میریٹوریئس ہیڈز کے انٹرویوز کا مرحلہ کامیابی سے مکمل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پیکٹا گکھڑ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈویژن گوجرانوالہ کے اضلاع سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور وزیر آباد کیلئے میریٹوریئس ہیڈز کے انٹرویوز کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ۔
انٹرویوز کیلئے 187 امیدواروں کو طلب کیا گیا تھا جن میں سے 147 امیدوار حاضر ہوئے ۔انٹرویو پینل میں اعجاز جوئیہ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ظہیر عباس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ، سیدہ شگفتہ ترمذی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ویمن ایلیمنٹری ایجوکیشن گوجرانوالہ، سید نبیل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اور شمائلہ سمن سپروائزر منسٹر انیشی ایٹو و ڈائریکٹر ایڈمن، دفتر ڈی پی آئی پنجاب لاہور شامل تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments