میٹرک امتحان :نجی سکول کی طالبہ ادینہ راشد کی بورڈ میں پہلی پوزیشن

میٹرک امتحان :نجی سکول کی طالبہ  ادینہ راشد کی بورڈ میں پہلی پوزیشن

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )فیوچر ویژن اسکول سسٹم کی تاریخی کامیابی،سکول کی طالبہ ادینہ راشد نے پورے گوجرانوالہ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،

ہونہار طالبہ نے ناصرف والدین، اساتذہ کرام اور ادارے بلکہ شہرِ گوجرانوالہ کا نام بھی روشن کر دیا۔اس کامیابی پر ڈائریکٹر کاشف سجیل کھوکھر نے یہ عظیم کامیابی اللہ کے فضل و کرم اور ہمارے پیارے نبی کریمؐ کے صدقے و طفیل حاصل ہوئی ہے ۔،انہوں نے ادارے کے تمام اساتذہ ، والدین، انتظامیہ، معاون عملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اخلاص، تعاون اور مسلسل کاوشوں کی بدولت اللہ نے ادارے کو یہ تاریخی اعزاز عطا فرمایا،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی طلبہ کو معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار سے آراستہ کر کے ایسے باصلاحیت، باکردار اور ذمہ دار شہری تیار کرتا رہے گا جو ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...