ڈی پی ایس حافظ آباد کے میٹرک امتحان میں بہترین نتائج

ڈی پی ایس حافظ آباد کے میٹرک امتحان میں بہترین نتائج

سندس ضیا ، غلام ملیکہ ، عمر ، عبدالحسیب اور عیسیٰ نے نمایاں پوزیشنزسمیٹ لیں

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد نے گوجرانوالہ بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان 2026 میں میں بہترین نتائج حاصل کیے ۔ ڈی پی ایس کی طالبہ سندس ضیا نے 1178 نمبر حاصل کرکے ضلع حافظ آباد میں دوسری، بورڈ میں پانچویں اور ڈی پی ایس حافظ آباد میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ غلام ملیکہ نے 1169 نمبرکے ساتھ سکول میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عمر اور عبدالحسیب نے 1160، 1160 نمبرحاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عیسیٰ نے 1159 نمبرکے ساتھ سکول میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ادارے کے مجموعی نتائج بھی انتہائی شاندار رہے ۔ 25 طلبہ و طالبات نے 1100سے زائد، 62 طلبہ نے 1000 سے زائد نمبر حاصل کیے ۔ اسی طرح 30 طلبہ نے اے پلس پلس گریڈ، 41 نے اے پلس گریڈ جبکہ 30 طلبہ نے اے گریڈ حاصل کیے ۔پرنسپل زمان چیمہ نے کامیاب طلبا و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار کامیابی طلبہ کی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ادارے کے منظم تعلیمی نظام کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا وہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کے تعاون پرخصوصی شکر گزار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...