پاکستان سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات 23 ستمبر کو ہونگے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن نادرن سرکل کے سال 2026-2028کے انتخابات کیلئے باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ،
شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 14ستمبر 2026 بروز سوموار تک ایسوسی ایشن کے دفتر میں جمع کرا سکیں گے ۔شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19ستمبر بروز ہفتہ مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 21ستمبر کو ایسوسی ایشن کے دفتر میں آویزاں کر دی جائیگی۔پاکستان سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن نادرن سرکل کے انتخابات 23ستمبر کو منعقد ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments