سیلابی پانی جمع ،ٹبہ محمد نگر کی 70ہزار آبادی کو مشکلات

سیلابی پانی جمع ،ٹبہ محمد نگر کی 70ہزار آبادی کو مشکلات

500مکان براہ راست متاثر ، گرنے کا خدشہ‘سانپ اور حشرات کی بھرمار

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) ٹبہ محمد نگر میں سیلابی پانی جمع ہونے سے 70ہزار آبادی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی جبکہ تقریباً 500 گھر پانی سے براہ راست متاثر ہونے کے باعث مکانات کو نقصان پہنچنے اور گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق سیلابی پانی بڑی مقدار جمع ہونے کے باوجود مستقل اخراج کا کوئی مؤثر راستہ نظر نہیں آرہا۔ پٹرول انجنوں کے پمپ اور سیوریج نالوں کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پانی کی موجودہ مقدار کے پیش نظر نکاسی کا عمل مکمل ہونے میں مزید 20 سے 25روز لگنے کا خدشہ ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ کئی گھروں کی دہلیزوں تک پانی پہنچ چکا ہے جبکہ مسلسل پانی کھڑا رہنے سے مکانات کی بنیادوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ پانی کی وجہ سے سانپ اور دیگر خطرناک حشرات بھی گھروں اور آبادی میں داخل ہورہے ہیں۔ ٹبہ محمد نگر کے رہائشیوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے فوری نوٹس لینے اور علاقے کو اس مسئلے سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...