مالی والا رتی ٹھٹ بس سٹاپ پر پلی کی تعمیر کے با عث ٹریفک متاثر
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)گاؤں مالی والا رتی ٹھٹ بس سٹاپ پر تعمیراتی کام کے با عث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔
نواحی گاؤں مالی والا رتی ٹھٹ بس سٹاپ پر پلی کی تعمیرِ نو کا کام جاری ہے جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی دھکم پیل سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ تعمیراتی کام کے دوران آمدورفت کا مناسب انتظام نہ ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگنے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں اور مسافروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سٹرک کی ایک سائیڈ پر اچھے انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کو پریشانی سے بچایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments