مکہ دفاعی معاہدہ مسلم اتحاد کی جانب پیشرفت:ناہرا برادران
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونگے :لیگی رہنما
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد اور مشترکہ دفاع کی جانب اہم پیشرفت ہے اس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماؤں حاجی مدثر قیوم ناہرا ، مظہر قیوم ناہرا اور ایم این اے اظہر قیوم ناہرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور تینوں برادر ممالک کے دفاعی تعاون کو بھی تقویت ملے گی یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف محاذ آرائی کا نہیں بلکہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے عزم کا مظہر ہے ،معاہدے کے ذریعے بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید تقویت ملے گی، یہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments