دفاعی اتحاد اسلامی بلاک کی بنیاد بن سکتا:اشفاق چیمہ

 دفاعی اتحاد اسلامی بلاک کی بنیاد بن سکتا:اشفاق چیمہ

پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ میں باہمی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی

ڈسکہ (نامہ نگار ‘نمائندہ دنیا)پاکستان سعودیہ ترکیہ دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے یہ دفاعی اتحاد اسلامی بلاک کی بنیاد بن سکتا ہے اس معاہدے سے نہ صرف علاقے میں امن و سلامتی کو استحکام حاصل ہو گا بلکہ اغیار پر دفاعی انحصار کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین پاکستان پیس کونسل چودھری محمد اشفاق چیمہ اور ڈاکٹر ناصر حسین علوی نے مقامی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین ہمارے مقدس ترین مقامات ہیں جن کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ پاک نے لی ہوئی ہے۔

 بحیثیت مسلمان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہماری ریڈ لائن ہیں اور ان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دی جائے گی خطے کے ان تینوں ممالک کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اس معاہدے سے ان تعلقات کی تجدید ہوگی اور باہمی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، اشفاق چیمہ نے کہا کہ افواج پاکستان کیلئے مقامات مقدسہ کی حفاظت کی ذمہ داری کسی اعزاز سے کم نہیں سعودیہ یا ترکیہ کے خلاف جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان ایسا جواب دیں گی کہ پھر وہ کہیں بھی جارحیت سے توبہ کر لیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...