واہنڈو کے دیہی ترقیاتی مرکز میں بارشی پانی جمع

واہنڈو کے دیہی ترقیاتی مرکز میں بارشی پانی جمع

یونین کونسل ، ٹیکنیکل کالج اور نادرا دفتر تک شہریوں کی رسائی محال

واہنڈو (نامہ نگار )حالیہ بارشوں کے بعد واہنڈو کے دیہی ترقیاتی مرکز میں تاحال بارشی پانی جمع ہے ،اس عمارت میں یونین کونسل واہنڈو کا دفتر، ٹیوٹا ٹیکنیکل کالج اور نادرا دفتر قائم ہیں۔ کئی روز گزرنے کے باوجود پانی کی نکاسی نہ ہونے سے صورتحال ابتر ہو گئی اور جمع پانی کیچڑ اور دلدل کی شکل اختیار کر چکا جس کے باعث روزانہ سرکاری امور کیلئے آنے والے سینکڑوں سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بزرگوں، خواتین اور دیگر سائلین کیلئے صورتحال مزید تکلیف دہ بن گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کے باعث سرکاری مرکز میں آنیوالے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ روزانہ بڑی تعداد میں شہری یونین کونسل، نادرا اور ٹیوٹا ٹیکنیکل کالج سے متعلق مختلف امور کیلئے آتے ہیں تاہم موجودہ صورتحال کے باعث انہیں دشواریوں کا سامنا ہے ،شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی ترقیاتی مرکز میں جمع بارشی پانی کی فوری نکاسی، کیچڑ کی صفائی اور نکاسیٔ آب کا مؤثر انتظام کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...