علی پورچٹھہ:ریلوے پھاٹک پر پلی کی تعمیر،ٹریفک جام معمول
ٹرین کی آمد پر ریلوے پھاٹک بند کے نتیجے میں دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ ریلوے پھاٹک پر 45فٹ پلی ایک ماہ سے زیر تعمیر ، ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ تعمیراتی کام کے باعث مرکزی شاہراہ سکڑ کر انتہائی تنگ ہو گئی اور دن بھر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ ٹرین کی آمد پر ریلوے پھاٹک بند کے نتیجے میں دونوں اطراف گاڑیوں کا ہجوم جمع ہو جاتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق زیر تعمیر پلی کے اطراف مٹی اور ملبہ موجود ہونے کے باعث معمولی ہوا چلنے یا گاڑی گزرنے سے گردوغبار کے بادل اٹھتے ہیں جس سے دکانداروں، راہگیروں اور ٹریفک میں پھنسے شہریوں کیلئے سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محض 45 فٹ کی مختصر پلی کو مکمل ہونے میں ایک ماہ لگ جانا انتظامی اور تعمیراتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ شہریوں کے مطابق کبھی مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال پر تعمیر شدہ حصہ مسمار کیا جاتا ہے اور کبھی دوبارہ مضبوط بنانے کے دعوے کیے جاتے ہیں جس سے نہ صرف کام میں تاخیر ہو رہی بلکہ عوام کی مشکلات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ یہ علی پورچٹھہ کی مرکزی شاہراہ ہے اور اس کا کوئی مؤثر متبادل راستہ موجود نہیں ۔ کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ مسلسل ٹریفک جام اور گردوغبار کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں ،حکام نو ٹس لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments