مسلم لیگ(ن)علما مشائخ ونگ کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) علما مشائخ ونگ کے ڈویژنل صدر صاحبزادہ پیر آصف معصومی نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی دفاعی و سٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے۔۔۔
اسے عالمی سطح پر سلامتی، استحکام اور امن کے حصول کیلئے تینوں اسلامی برادر ممالک کے مشترکہ عزم کا عظیم عکاس قرار دیا ۔ پیر آصف معصومی نے وزیر اعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر،ترکیہ کے صدرطیب ارد گان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن کو پوری امتِ مسلمہ کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments