ضلعی انتظامیہ حافظ آباد کی مکہ معاہدہ کے حق میں ریلی
ریلی کے شرکا کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ضلعی انتظامیہ حافظ آباد کی جانب سے مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کے حق میں ریلی نکالی گئی جبکہ تعلیمی اداروں میں کامیاب مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کے سلسلہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضہ ارشد ،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے ریلی کی قیادت کی ۔ایس ڈی او پیرا فورس اشفاق احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر سر فراز احمد،ڈی ایس پی پنجاب پولیس عزیز چیمہ سمیت ضلعی انتظامیہ ،صحت ،ضلع کونسل ،ریسکیو 1122، پیرا فورس ، سپورٹس ،ٹرانسپورٹ ،ستھرا پنجاب ایجنسی ،سول ڈیفنس و دیگر تمام محکموں کے افسر وں ،ملازمین نے ریلی میں شرکت کی ۔شرکا ریلی نے پاکستان،سعودی عریبہ اور ترکیہ کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہونے والی ریلی بائی پاس ،جناح چوک ،گوجرانوالہ روڑ ،فوراہ چوک ،قلعہ صاحب سنگھ،بائی پاس سے ہوتی ہوئی کمپلیکس پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments