میٹرک امتحان ، نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم
سائنس اور آرٹس گروپس کے مجموعی طور پر 24ٹاپرز طلبہ و طالبات کی شرکت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک تھیں۔ تقریب میں سائنس اور آرٹس گروپس کے مجموعی طور پر 24ٹاپرز طلبہ و طالبات کو ان کے اساتذہ اور سکول سربراہوں سمیت مدعو کیا گیا۔ سرکاری سکولوں کے طلبہ کی 18 جبکہ نجی سکولوں کے طلبہ کی 6 نمایاں پوزیشنز پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ پوزیشن ہولڈرز میں تعریفی اسناد، شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اساتذہ اور سکول سربراہوں کو بھی خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم اور باصلاحیت نوجوان نسل معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے طلبہ، والدین، اساتذہ اور سکول سربراہوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ کی شاندار کارکردگی باعثِ فخر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments