فضائی آلودگی، 13 غیر قانونی صنعتی یونٹ مسمار

فضائی آلودگی، 13 غیر قانونی صنعتی یونٹ مسمار

محکمہ تحفظ ماحولیات کی کو ہلو والہ میں آپریشن ،تجارتی مراکز میں ٹارگٹڈ کارروائیاں،200کلو ممنوعہ پلاسٹک ضبط ،3دکانیں سیل ،آلودگی کم ہو گی :شہری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ،سٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحولیات گوجرانوالہ نے شہر میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کیخلاف بڑی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب سید موسیٰ رضا کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر عمران میو نے تعیناتی کے بعد ٹیم کے ہمراہ کوہلووالہ کے علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 غیر قانونی صنعتی یونٹس کو سیل اور مسمار کر دیا ۔ ای پی اے حکام کے مطابق یہ تمام یونٹس علاقے میں شدید فضائی آلودگی پھیلا رہے تھے ،مقامی مکینوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ مسمار یونٹوں میں بلال احمد ایلومینیم ورکس یونٹ ون اور 2 ، ارسلان ٹریڈرز ،مصطفی ایلومینیم ورکس ،مصطفی ایلومینیم ورکس یونٹ 2،مصطفیٰ ایلومینیم ورکس یونٹ 3 ،حافظ علی الیکٹرانک ویسٹ ،ابوبکر سکریپ گودام ،ابوبکر سکریپ یونٹ 2 ،منشا مہار ایلومینیم ورکس ،منشا مہار ایلومینیم ورکس یونٹ 2 ،منشا مہار ایلومینیم ورکس یونٹ 3 اورمنشا مہار ایلومینیم یونٹ 4شامل ہیں ۔شہریوں نے کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سانس کی بیماریوں اور آلودگی میں واضح کمی آئیگی۔علاوہ ازیں محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے مختلف تجارتی مراکز میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 200 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک ضبط کر لیا جبکہ خلاف ورزی پر 3 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...