گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر، سبزی و پھل مہنگے

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر، سبزی و پھل مہنگے

مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت محدود ہونے سے مختلف شہروں کے درمیان اشیا خورونوش و دیگر سامان کی ترسیل میں رکاوٹ،ہڑتال نے طول پکڑ اتو قیمتوں میں مز ید اضافہ ہو گا :تاجر

لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی)گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بھاری جرمانوں اور دیگر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ہڑتال کے باعث مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت محدود ہونے سے مختلف شہروں کے درمیان اشیا خورونوش سمیت دیگر سامان کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔سبزی اور فروٹ فروشوں کا کہنا ہے کہ اگر ہڑتال طول پکڑتی ہے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ تاجروں کے مطابق ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلنے سے ہی زرعی اجناس ایک سے دوسرے شہر تک پہنچتی ہیں ۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پہلے ہی ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا جبکہ بھاری چالانوں اور دیگر اخراجات نے کاروبار جاری رکھنا مشکل بنا دیا ،مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...