کامونکے :نا معلوم افراد کا سیکرٹری یونین اور عملے پر بد ترین تشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر )نامعلوم افراد نے یونین کونسل کے سیکرٹری اور دیگر عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا۔
گزشتہ روز چیانوالی یونین کونسل کے محمد اکرم اپنے عملے کے ہمراہ دفتر میں فرائض انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب گھریلو ناچاقی پر ایمن آباد کے محمد اسلام کی بیٹی کو اس کے شوہر احتشام، جیٹھ اجمل اور ساس نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ منع کرنے پر ملزموں نے محمد اسلام سے بھی مارپیٹ کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments