حافظ آباد :خاتون سمیت 3 کار سوار 50 ہزار روپے کا سامان خرید کر فرار

حافظ آباد :خاتون سمیت 3 کار سوار  50 ہزار روپے کا سامان خرید کر فرار

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )کالیکی منڈی میں دکان سے دو لڑکوں اور خاتون پر مشتمل مبینہ نوسرباز گروہ تقریباً 50 ہزار روپے کا کریانہ سامان خرید کر رقم ادا کئے بغیر فرار ہو گیا۔

دکاندار کے مطابق ملزموں نے جاز کیش کے ذریعے رقم کی ادائیگی کا دعویٰ کرتے ہوئے موبائل پر ٹرانزیکشن کا پیغام دکھایا تاہم رقم دکاندار کے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئی۔ اسی دوران تینوں افراد گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...