وزیرآباد:جشن آزادی کی تقریب میں ساحر علی بگا پرفارم کرینگے

وزیرآباد:جشن آزادی کی تقریب  میں ساحر علی بگا پرفارم کرینگے

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ اور الغنی ہومز کے اشتراک سے جشن آزادی کی تقریبات منائی جا رہی ہیں جس میں ملک کے نامور گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کر کے تقریبات کو چار چاند لگائیں گے ۔

 ضلعی انتظامیہ نے 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر الغنی ہومز کے تعاون سے شاندار آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے جس میں نامور گلوکار ساحر علی بگا اپنی پرفارمنس سے تقریبات کی رونق کو دوبالا کریں گے ،ایونٹ میں فرح ہاشمی اور اسما راجپوٹ بھی فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے سی ای او ارشد ایسوسی ایٹس عدیل ارشد اور ایونٹ ہیڈ نوید خالد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ہو گا اور فیملیز کیلئے تقریب ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...