مکہ معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے پیشرفت :عمران میر
اسلاف کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور اتحاد خطے میں امن و سلامتی کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے ،یہ معاہدہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان مظبوط تعلقات کا مظہر ہے ۔ان خیالات کا اظہار ہائی گرین کیبل کے سی ای او عمران اﷲ میر نے 79جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صغیر بٹ ،سلیمان میر ،عرفان میر،زبیرمیر،معایہ میر ،عکاشہ میرسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔عمران میر کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ،یہ ملک بہت سے قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا،پاک فوج جس طرح جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے اسی طرح ہمیں بھی اپنی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات محنت کرنی چاہیے ، آزادی کی قدر پوچھنی ہو تو کشمیر اور فلسطین کے لوگوں سے پوچھی جائے جو سخت پابندیوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اسلاف کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں ملی جذبے سے کام کرنا چاہیے تاکہ خدادادِ مملکت کو سیسہ پلائی دیوار بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments