مریم نواز ہسپتال علی پورچٹھہ میں موبائل کمپنی کا کاؤنٹر ،شہری سراپا احتجاج

مریم نواز ہسپتال علی پورچٹھہ میں موبائل  کمپنی کا کاؤنٹر ،شہری سراپا احتجاج

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )مریم نواز ہسپتال علی پورچٹھہ میں موبائل کمپنی کا کاؤنٹر کی موجودگی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

ہسپتال کے مرکزی دروازے سے داخل ہوتے ہی موبائل نیٹ ورک کمپنی کا خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں عملہ ٹیب کے ذریعے سمیں نکال کر صارفین کو فراہم کرتا دکھائی دیتا ہے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا بنیادی مقصد مریضوں کو علاج، تشخیص اور طبی سہولیات فراہم کرنا ہے نہ کہ کاروباری سرگرمیوں کیلئے جگہ مہیا کرنا ، اگر کسی موبائل کمپنی کا کاؤنٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے تو قانونی حیثیت، اس کے عوض حاصل ہونے والی رقم سمیت تمام معاملات کو شفاف بنایا جانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...