حافظ آباد:جشن آزادی پر ریلی‘پرچم کشائی ‘ترقی کی دعا
خوشی ہے ہم آزاداسلامی مملکت میں رہ رہے ہیں:سائرہ تارڑ ،عبد الرزاق
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ،نامہ نگار )حافظ آباد میں وطن عزیز کا یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ کی کوارڈی نیٹر سائرہ افضل تارڑ،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او فواد احمد نے پرچم کشائی کی۔ پولیس، ریسکیو،پیرا فورس کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی،امن و استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی۔ڈپٹی کمشنر اور ایم این اے نے یوم آزادی کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا۔ سائرہ افضل تارڑاور عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ ہمیں فخر اور خوشی ہے کہ ہم آزاد، خودمختاراسلامی مملکت میں رہ رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم این اے نے ڈسٹرکٹ جیل، ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جشن آزادی کیک کاٹے ، قیدیوں اور مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جبکہ ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹوں کیلئے نئی مشین کا افتتاح بھی کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پاک فوج کے شہید کیپٹن سرفراز احمد کے آبائی گاؤں جوریاں میں انکی قبر پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments