تتلے عالی:جشن آزادی پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی جشن آزادی کے موقع پر نعرہ تکبیر اورپاک فوج زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا،ملک بھر کی طرح تتلے عالی میں بھی جشن آزادی آزادی ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا۔
مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں،جلوس نکالے گئے دن بھر نعرہ تکبیر اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے ، جلسوں کا انعقاد بھی ہوا جس میں قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،نجی سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیبلو شو،ملی نغمے وترانے پیش کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments