چاند چوک ،شہاب پورہ چوک میں جونائل ڈرائیونگ پرمٹ کیوسکس کا افتتاح

 چاند چوک ،شہاب پورہ چوک میں جونائل  ڈرائیونگ پرمٹ کیوسکس کا افتتاح

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے ڈی ایس پی ٹریفک مدثر صدیق کے ہمراہ چاند چوک اور شہاب پورہ چوک میں قائم جونائل ڈرائیونگ پرمٹ کیوسکس کا افتتاح کر دیا۔

چاند چوک میں قائم جونائل ڈرائیونگ پرمٹ کیوسک کو شہید ٹریفک وارڈن احسان اﷲ کے نام سے منسوب کرتے ہوئے احسان اﷲ شہید ٹریفک کیوسک کا نام دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر شہید ٹریفک وارڈن احسان اﷲ کے والد اور بیٹے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جن کے ہمراہ کیوسک کا افتتاح کیا گیا۔ نئے کیوسکس پر نوجوان چند منٹ میں جونائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کر سکیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...