پنجاب کالجز گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب
وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات محنت کرنی چاہیے :ڈائر یکٹر ایڈمنسٹریشن
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پنجاب کالجز گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر پاکستانی پرچم سے مزین خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا۔ ڈائر یکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل شہزادی عارف،پرنسپل آمنہ ناصر، STEP کوآرڈی نیٹرپروفیسر شفیق احمد، اساتذہ، سٹاف اور طلبہ کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھے ۔ شہزاد رفیق نے پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا۔ شہزاد رفیق نے خطاب میں کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد وطن پاکستان کا حصول ممکن ہوا۔انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات محنت کرنی چاہیے ، طلبہ کیلئے تعلیم کا حصول ہی ان کا نصب العین ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments