معاشی خودمختاری کے بغیر حقیقی آزادی ممکن نہیں:علی بٹ

معاشی خودمختاری کے بغیر حقیقی آزادی ممکن نہیں:علی بٹ

صنعتی پیداوار اور برآمدات سے معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا:صدر چیمبر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام 79 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے چیمبر میں پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، تقریب میں صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ، قائد ون یونٹی گروپ و سابق صدور اخلاق احمد بٹ، عمر اشرف مغل، سابق سینئر نائب صدر اجمل اعوان، سابق نائب صدر قیصر امین، صدر سمال چیمبر آف کامرس عاطف ربانی، ایگزیکٹو ممبرز، صنعتکاروں و تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اور اس پاک سر زمین کا دفاع و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ علی ہمایوں بٹ نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملک کی معاشی سرحدوں کے پاسبان ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے ذریعے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا کیونکہ معاشی خودمختاری کے بغیر حقیقی آزادی ممکن نہیں ۔صدر چیمبر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین معاہدے سے ملک کی دفاعی اور معاشی سلامتی کو تقویت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...