ایم ڈی واسا کی مختلف یونین کونسلوں میں سیوریج مسائل کے حل کی یقین دہانی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ممبر قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم کے مرکزی دفتر حافظ آباد روڈ پر ایم ڈی واساحافظ عبدالوحید ڈائریکٹرایسٹ عمران ،
ڈپٹی ڈائریکٹر غلام رسول ،سب انجینئر عبد الرحمن ،سب انجینئر حافظ آصف شہزاد کے ساتھ مختلف یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں نے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ انکی یونین کونسل میں سیوریج سسٹم پر توجہ دیں۔اس موقع پر ایم ڈی واسا عبدالوحید نے یقین دہانی کرائی کہ سیوریج نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور توجہ دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments